برطانیہپاکستانکرکٹ

قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو31رنزسے شکست دیدی

ناٹنگھم(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو31رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2اوورز میں 201رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے انگلش ٹیم 233 رنز کا ہدف دیا تھا بنا۔ناٹنگھم کے میدان میں انگلینڈ کی ٹیم 19.2اوورز میں 201رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے233 رنز کا ہدف دیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے سب سے زیادہ 103 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان دو بیٹسمینوں کے علاوہ انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑی کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکے اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی مکمل نہ کھیل پائی۔پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد بالنگ میں بھی اچھا آغاز کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرا دی، جس کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم نے جلد حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کیں، لیام لیونگسٹون کی 103رنز کی اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی، کپتان بابراعظم نے49گیندوں پر85رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button