پاکستانروسیورپ

سائبیریا میں لاپتہ ہونے والا روسی مسافر(اے این 28) طیارہ مل گیا

روس کا سائبیریا میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ اے این 28 مل گیا، طیارے میں سوار تمام 17 مسافر زندہ بچ گئے ہیں۔ دوران پرواز لاپتہ ہونے والا طیارہ سائبیریا کے علاقے ٹومسک سے ملا ہے۔

اس سے قبل روس کی وزارت برائے ایمرجنسی نے جاری بیان میں کہا تھا کہ طیارے کی ’ہارڈ لینڈنگ‘ کے مقام کا پتا لگا لیا گیا ہے، جبکہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس مسافر طیارے کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ جمعے کے روز اے این 28 دوران پرواز سائبیریا کے علاقے ٹومسک میں لاپتہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی روسی مسافر طیارہ اے این 26 گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اینٹونوف طیارے سوویت یونین کے دور میں تیار کیے گئے تھے جو اب بھی سیویلین اور فوج کے زیراستعمال ہیں۔ گزشتہ چند عرصے میں اینٹونوف طیاروں کے کئی حادثے پیش آ چکے ہیں۔


YT چینل کو سبسکرائب کریں

گوگل ایپ اسٹور پر ایسی ٹی وی اینڈروئیڈ ایپ انسٹال کریں

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں