ایرانحقوقدینیاتسعودی عربعمانکویتیونان

فرانس؛ لوور میوزیم اور قرآنی آثار+ فلم

– آواز ڈیسک –

تہران(ایکنا) میوزیم لوور قایم سال ۱۷۹۳دنیا کے قدیم ترین میوزیم میں شمار ہوتا ہے اور اس میں «اسلامی آرٹ» کا شعبہ نادر قرآنی نسخوں کے ساتھ اس کے حسن میں اضافہ کررہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں واقع لوور میوزیم دنیا کے زیادہ وزٹ ہونے والے میوزیم میں شمار ہوتا ہے جہاں پینتیس ہزار سے زاید فن پارے موجود ہیں۔

لوور میوزیم میں حال ہی میں اہم حصے کو اسلامی آرٹ سے مخصوص کیا گیا ہے جو فرنچ حکومت نے سعودی عرب، مراکش، کویت، عمان اور آذربایجان کے تعاون سے تشکیل دیا ہے جہاں تین ہزار قیمتی اور نایاب فن پارے رکھے گیے ہیں۔

اسلامی شعبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسمیں ایک حصے میں نایاب خطاطی اور خطی نسخے موجود ہیں کیونکہ اسلامی آرٹ میں خطاطی ایک اہم حصہ شمار ہوتا ہے اور قرآنی آیات کی خطاطی ہر مسلمان خطاط کے آرٹ کا اہم حصہ تشکیل دیتا ہے۔

لوور میوزیم کے قرآنی خطی نسخوں کا حصہ قدیم حصوں میں شمار ہوتا ہے جہاں نایاب نسخے موجود ہیں ان میں تیونس کے سات جلد والے نویں صدی کا نایاب نسخہ شامل ہے جو خط کوفی میں لکھا گیا ہے اور اس کو اس دور میں حسین رنگوں کے امتزاج سے مزین کیا گیا ہے اس میں نیلے رنگ کو آسمان اور گولڈن کلر کو نور خدا سے تشبیہ دیا گیا ہے۔

دیگر نسخوں میں مملوکیان دور کا مصری نسخہ ہے جو چودہویں صدی کا یادگار نسخہ ہے اور اسکو سونے کے پانی سے مزین کیا گیا ہے اور اسکے جلد پر خوبصورت نقش و نگار موجود ہے۔

لوور میوزیم میں اسلامی شعبے کی ویڈیو کلپ:

اس شعبے میں قرآنی رحل کو دیکھا جائے تو یہ اسلامی اور ایرانی فن کا منہ بولتا ثبوت ہے جو سال ۱۳۶۰ سے متعلق ہے جس پر اللہ رب العزت اور رسول گرامی (ص)  کے نام مبارک درج شدہ ہے۔

اس حصے میں خوبصورت کشتی بھی موجود ہے جس پر جا بجا سونے کے پانی سے نقش و نگار کیا گیا ہے۔

لوور میوزیم کے اسلامی کارنر میں خوبصورت محراب تیار کیا گیا ہے جس کو ایران کے شہر اصفہان کے ٹایلز یا کاشی سے مزین کیا گیا ہے۔

اس طرح سے اسلامی فن اور پتھروں یا ٹایلز پر کام پہلی بار یونان میں استفادہ کیا گیا تھا اور اسلامی کے پھیلتے ہوئے اس کو دیگر دیگر ممالک میں مشاہدہ کیا گیا جو اسلامی آرٹ اور طرز کا خوبصورت نمونہ ہے۔/

3982948

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button