پاکستان

حکومت کا عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ عید الا ضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی،  انہوں نے کہا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا، اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مذیدپڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظرِ اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے، کورونا صورتحال اور اعدادوشمار کی بنیاد پر روزانہ فیصلے کیے جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

آراء:
4

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں