بین الاقوامیتارکین وطنکراچیلاہورماحولیات

کراچی شہر کے ساتھ ماضی میں لوگوں نے نا انصافی کی ہے، مرتضیٰ وہاب

اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کل پورے شہر میں بارش ہوئی جو ماحول کیلئے سازگار اور اچھی چیز ہے اور بارش کے باوجود کہیں پانی جمع نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اچانک بارش کا لفظ اس لئے استعمال کیا کہ تیاری پہلے سے نہیں تھی مگر میں شہری انتظامیہ کے تمام اداروں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر بارشوں کے باعث ہمیشہ دشواری کا سامنا رہتا تھا جس پر قابو پانے کیلئے شاہراہ فیصل کے پورے ایریا میں سندھ حکومت نے نئی ڈرینج لائن ڈالی تھی جس کی وجہ سے یہاں پانی جمع نہیں ہوا اور نرسری سے لے کر ناتھا خان پل تک کہیں بارش کا پانی جمع نہیں ہوا۔

انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے ساتھ ماضی میں لوگوں نے نا انصافی کی ہے، کراچی کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد بھی کل سڑکوں پر متحرک تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ آج رات بارہ بجے واپس آرہے ہیں، کیا سندھ کے اپوزیشن لیڈر کا کام سازشیں کرنا ہے؟ کیا اپوزیشن لیڈر کا کام اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرنا ہے؟ کیا وہ اسلام آباد اپنی سی وی لے کر گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مشاہد اللّٰہ خان مرحوم اور فہیم الزمان کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی نظام کس نے ختم کیا؟ پی ٹی آئی نے تو خود اپنے صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کو مدت پوری کرنے نہیں دی، اسلام آباد کے میئر کے ساتھ پی ٹی آئی نے کیا کیا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں