امریکہپاکستانچین

چین میں دنیا کے سب سے بڑے فلکیاتی میوزیم کا افتتاح کردیا گیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں دنیا کے سب سے بڑے فلکیاتی میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے، میوزیم کا بیرونی ڈیزائن پیچیدہ خمیدہ اشکال میں ڈھالا گیا ہے جو کائناتی جیومیٹری کو ظاہر کرتا ہے، مرکزی عمارت کو اوپر سے دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ اوپر تلے تین دائرہ نما ساختیں موجود ہیں، یہ ڈیزائن سیاروں اور ان کے مدار کو ظاہر کرتا ہے، میوزیم کل 420,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی کمروں پر مشتمل نمائشی، ڈسپلے، سیارہ گاہ (پلانیٹیریئم)، ایک رصدگاہ اور 78 فٹ بلند شمسی دوربین بھی نصب ہے، اس کا ڈیزائن امریکی کمپنی نے بنایا ہے جسے 2014 کا ڈیزائن ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اس طرح یہ عمارت مکمل طور پرفلکیاتی تصورات کو واضح کرتی ہے۔

اس کے مرکزی دروازے میں روشنی کا ایک دائرہ ہے جو موسم اور دن کے وقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں روشنی فرش پر پڑتی ہے اور سارا دن ایک سے دوسرے مقام تک منتقل ہوتی رہتی ہے، اس طرح یہ ایک گھڑی کا کام کرتی ہے۔

مذیدپڑھیں: سیلفی لیتے سیاحوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق اس سے آگے پلانیٹیریئم کی مرکزی عمارت ہے، اس کا ڈیزائن چاند کی طرح گول ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے چاند طلوع ہو رہا ہے، اس کے آگے شیشے سے بنا الٹا گنبد ہے جہاں رات کو بیٹھ کر آسمان کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch؟v=dZ8TUYjifco

آراء:
174

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button