پاکستانلاہور

ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے سے متعلق بھیجی گئی سمری مستردکردی گئی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے سے متعلق بھیجی گئی سمری کو مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کےحوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ پابندی کا فیصلہ میرٹ اور حقائق پر تھا، ٹی ایل پی پر پولیس اہلکاروں کو شہید اور تشدد کے الزامات ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوادچوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے کمیٹی رپورٹ پر اتفاق کیا اور کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ کیا، اب اس تنظیم کا انتخابی نشان ختم کرانےکیلئے اقدامات وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کرینگے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی تھی، جس میں تین سینئر افسران شامل کئے گئے تھے۔یاد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button