کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ڈی واٹرنگ پمپس انڈر پاسز و دیگر مقامات پر پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ بارش کے آئندہ سلسلے کے لئے فوری اقدامات کئے جاسکیں۔ پیر کے روز ہونے والی بارش قبل از وقت تھی، تاہم اس سے ہمیں متحرک ہونے میں مدد ملی ہے، برساتی پانی کی نکاسی کے لئے دستیاب مشینری میں 25 ڈی واٹرنگ پمپس کا اضافہ کیا گیا ہے اور افسران و عملے پر مشتمل تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کوشارع فیصل، کارساز، لیاقت آباد اور ناظم آباد انڈرپاسز اور دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میٹروپول چورنگی پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن خالد خان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہ الحسنین زیدی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ایس ایم طحہٰ، ڈائریکٹر نعمان ارشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، ہر ادارہ اپنی اپنی جگہ فرائض انجام دے گا تو ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے با آسانی نمٹ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ارضیاتی ساخت کے تحت 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کی صورت میں نکاسی آب میں وقت لگ سکتا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر جہاں بھی مشینری اور عملہ ڈی واٹرنگ پمپس سمیت تعینات کیا گیا ہے، ان کی موجودگی کی تصدیق کی جائے گی اور موقع پر موجود نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ شارع فیصل پر موجود تجاوزات کو ختم کیا جائے گا جبکہ لیاری ندی کے اندر لگنے والی بکرا منڈی کو ہٹانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر جو چھوٹی چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں انہیں انتظامیہ کے ساتھ مل کر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقررہ مقامات کے علاوہ دیگر جگہوں پر منڈی لگا کر جانور فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔
اگلی خبر پڑھیے
پاکستان
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
4 ستمبر, 2022
عائشہ قاضی: پاکستان میں ’فلیگ فٹ بال‘ کی پہلی تربیت یافتہ کوچ
4 ستمبر, 2022
اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع، 47 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی
4 ستمبر, 2022
بلوچستان ، آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع – روزنامہ آزادی
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close