بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے ہو بہ ہو مشابہت رکھنے والی چھوٹی کنگنا نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگیں ۔
انسٹاگرام اکاونٹ پر درج تفصیلات کے مطابق چھوٹی کنگنا کا نام سمن پوری ہے جن کی عمر 9 سال ہے ۔
سمن اداکارہ کنگنا رناوت کی بڑی مداح ہیں اور ان کے فلموں کے ڈائیلاگز اور ان کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بناتی ہیں، جس کے باعث وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہیں۔
ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ان کی والدہ چلارہی ہیں، کچھ روز قبل کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر چھوٹی کنگنا کی پوسٹ اپ لوڈ کی تھی۔