افغانستانبنگلہ دیشبین الاقوامیپاکستانتارکین وطنترکی

ترکی میں بس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد ہلاک

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صوبے وین میں غیر قانونی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق بس گڑھے میں گرنےکے باعث حادثہ کا شکار ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی، بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button