بھارتبین الاقوامیپاکستانتارکین وطنسری لنکاسعودی عربمتحدہ عرب امارات

امارات نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی

پابندی 21 جولائی تک برقرار رہیں گی، فوٹو: فائل

پابندی 21 جولائی تک برقرار رہیں گی، فوٹو: فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی پروازوں پر پابندی میں مزید 10 دن کی توسیع کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ سفری پابندی میں توسیع کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی ہے۔

پروازوں کے علاوہ ایسے مسافروں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلادیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات آنا چاہتے ہیں۔

اماراتی شہریوں، اماراتی گولڈن ویزہ رکھنے والے غیرملکی اور سفارتی مشن کے افراد کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جن لوگوں کی پروازیں معطل ہوئی ہیں ان کے ٹکٹس پرواز کی بحالی تک قابل استعمال رہپں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے پروازوں پر پابندی 24 اپریل جب کہ دیگر ایشیائی ممالک کی پروازوں پر پابندی 13 مئی کو عائد کی تھی جن میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں