مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں سرجن اور ان کی ٹیم نے آپریشن کر کے 17 سالہ نوجوان کے پیٹ سے ناریل کے برابر ایک کلو وزنی پتھری نکال دی۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی میں 17 سالہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، نوجوان پیٹ میں درد کے باعث تڑپ رہا تھا۔ الٹراساؤنڈ میں مثانے میں وزنی پتھری کی تشخیص پر فوری طور پر دو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کلکتہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہل خانہ نے آپریشن کے اخراجات کے لیے پیسے نہ ہونے پر تاخیر کرنا چاہی جس سے نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی تاہم رحمدل سرجن نے دونوں آپریشن مفت کرکے نوجوان کی جان بچالی۔