ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخارنے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان سے ذمہ دار انخلا کرنا چاہیے تھا۔ افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبتی نظرآرہی ہے۔
ایک گفتگو میں انہوں نے کہاہے کہ امریکا کو افغانستان سے ذمہ دار انخلا کرنا چاہیے تھا۔ افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبتی نظرآرہی ہے۔
انہوں نے کہا ۔ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، ہم افغان امن عمل میں سہولت کار ہیں ضامن نہیں،
بابر افتخار کا کہنا تھ اکہ اگر بندوق سے فیصلہ ہونا ہوتا تو بیس سال میں ہوجاتا، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بیس سال سے بندوق فیصلہ نہیں کرسکی، افغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہوگا
ترجمان فوج نے کہا امریکا کو ذمہ دار انخلا کرنا چاہیے تھا۔ اس وقت افغان فوج پیشرفت نہیں کر رہی، اب تک خبروں کے مطابق طالبان کی پیشرفت زیادہ ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کسی کی توجہ حاصل نہیں کر پارہا۔ افغانستان میں بھارت کی انویسٹمنٹ ڈوبتی نظر آرہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی اور مینجنمنٹ پہلے ہی بڑھا دی تھی، پاک افغان سرحد پر نوے فیصد باڑ لگائی جاچکی ہے۔ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نہ شدت پسندوں کو ملک آنے دینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے حملوں سے متعلق معاملات افغان حکومت سے اٹھائے ہیں۔