عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورو کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی فتح پر سوالات اُٹھنے لگیں ہیں، تجزیہ نگاروں کا ککہنا ہے کہ انگلینڈ کو پنالٹی غلط ملی، انگلینڈ اس پنالٹی کا حق دار نہیں تھا، جس پنالٹی کک پر انگلینڈ کا گول ہوا اس وقت ڈنمارک کے گول کیپر کے چہرے پر مسلسل لیزر لائٹ بھی پڑتی رہی۔
خیال رہے کہ یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا، انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا، مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔
مذیدپڑھیں: انگلینڈ جرمنی کو شکست دے کر یوروکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
آراء:
120