افغانستانایرانپاکستانپشاورتاجکستان

طالبان نے ایران سے متصل افغانستان کی اہم اور مرکزی سرحد کا کنٹرول حاصل کرلیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور کابل فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ جھڑپوں میں طالبان نے ایران سے متصل افغانستان کی سب سے اہم اور مرکزی سرحد کا کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ افغان فوجی اہلکار اپنی جانیں بچانے کے لیے ایران کی سرحد عبور کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آج پوری دنیا ہمارے مؤقف کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں: شاہ محمود قریشی

افغان فوجی طالبان کے حملے سے بچنے کے لیے بارڈر کراس کر کے ایرانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ اس سے قبل بدخشاں میں لڑائی کے دوران بھی افغان فوجی اہلکار تاجکستان فرار ہوگئے تھے۔

افغان سیکیورٹی فورس کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے ایک اہم ضلع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس میں ایران کے ساتھ ایک اہم سرحد قلعہ اسلام بھی شامل ہے۔

آراء:
167

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button