امریکہپاکستان

ایرک ایڈمز نے میدان مار لیا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے ہونیوالے پرائمری الیکشن میں بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز نے بالآخر میدان مار لیا ہے۔ چھ جولائی کو نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشن کی جانب سے بذریعہ ڈاک موصول ہونیوالے ایک لاکھ 25ہزار سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا گیا کہ ایرک ایڈمز کو آٹھ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے ۔ اس لئے پرائمری الیکشن وہ فاتح ہوں گے ۔ نیویارک سٹی کی سینی ٹیشن کمشنر کیتھرائن گارسیا جن کا ایرک ایڈمز کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ تھا، نے چھ جولائی کو بورڈ آف الیکشن کے اعلان کے بعد اگلے روز اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ایرک ایڈمز کو مبارکباد دی اور الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے۔
ایرک ایڈمز کو نومبر میں مئیر نیویارک سٹی کے لئے جنرل الیکشن میں اپنی ریبلکن حریف کا سامنا کرنا ہوگا تاہم نیویارک سٹی جو کہ روایتی طور پر ڈیموکریٹ سٹی ہے ، میں ڈیموکریٹک پرائمری کا فاتح ہی گریسی میشن جائیگا۔

https://www.youtube.com/watch؟v=q3Cb_g4KYxA

https://www.youtube.com/watch؟v=1kdQUvMpe4g

ایرک ایڈمز نے ڈیموکریٹک پرائمری جیتا

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button