برطانیہبین الاقوامیپاکستانشامفٹ بالورلڈ کپ

یورو کپ 2020 – 55 سال بعد انگلینڈ پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ نے یورو 2020 کے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے دی، جس کے بعد 55 سال سے ٹرافی سے محرومی کو دور کرنے کے لیے اب وہ کچھ گھنٹوں کے فاصلے پر ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اتوار کے روز اٹلی کا سامنا کرے گی اور انہیں یقین ہے کہ وہ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیں گے۔

ویمبلے کی ٹھنڈی شام تقریباً 65 ہزار تماشائیوں کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری جو ‘سوئیٹ کیرولین’ اور ‘فٹ بال کمنگ ہوم’ کے اشعار سے خود کو جوش دلا رہے تھ
یہ وہ پہلا گول تھا جو انگلینڈ پورے ٹورنامنٹ کے دوران روکنے میں ناکام رہا اور برطانیہ میں مقیم ہزاروں ڈینز تماشائیوں نے کھل کر جشن منایا۔

اس کے بعد تماشائی خاموش ہوگئے لیکن انگلینڈ نے اسکور 10 منٹ کے دوران ہی اس وقت برابر کردیا جب ڈینمارک کے کپتان سائمن جیر نے بکایو ساکا کے ساتھ مدبھیڑ کے بعد اپنے ہی نیٹ میں بال پھینک دی۔

میچ کے دوسرے حصے میں سخت دباؤ کے باوجود دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکی۔

تاہم حتمی سیٹی بجنے کی آواز نے اسٹینڈ میں خوشی کی لہر دوڑا دی اور کھلاڑیوں نے تماشائیوں کے ساتھ جشن منایا۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم بھی موجود تھے جو انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

بعدازاں ایک ٹوئٹر پیغام میں بورس جانسن نے لکھا کہ ‘آج کی رات انگلینڈ اپنا دل کھول کر کھیلا ہے، گیرتھ ساؤتھ گیٹ اسکواڈ نے کیا کمال کی کارکردگی دکھائی ہے، اب فائنل کی طرف جانا ہے، چلو اسے (ٹرافی) گھر لے کر آئیں’۔



مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button