آرٹپاکستانٹیکنالوجیکراچی

44 میگا پکسل آئی آٹو فوکس سیلفی کیمرہ سے آراستہ ویوو   V21eپاکستان میں دستیاب

کراچی (کامرس ڈیسک) ویوو کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروا ئے گئے  V21 سیریز کے نئے سمارٹ فون V21eکی پاکستان میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔29 جون 2021کو شاندار رونمائی کے بعد یہ سمارٹ فون  اب ملک بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔  V21e ویوو کی V-series جو جدید کیمرہ سسٹم، دلکش ڈیزائنز اور مناسب قیمت کی وجہ سے خصوصی شہرت کی حامل ہے میں بالکل نیا اضافہ ہے۔  V21eمیں روزمرہ زندگی کے ہر یادگار لمحے کو خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں محفوظ کر نے کے لیے AIنائٹ پوٹریٹ کے ساتھ 44 میگا پکسل آئی آٹو فوکس فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔اس موقع پر ویوو کے سینئر مینیجر برانڈ سٹریٹجی زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ’’ویوو V21e کو خاص طور پر ایسے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مناسب قیمت میں جدید فیچرز سے بھرپور سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کبھی بھی کہیں بھی اپنی صلاحیتوں کا بخوبی اظہار کرسکیں۔  نوجوان صارفین کو سیلفی کھینچنے اور روزمرہ زندگی کے مختلف واقعات کو محفوظ کرنے کا بے حد شوق ہوتا ہے اور V21e اس کام کے لیے مناسب قیمت میں بہترین سمارٹ فون ہے۔  انڈسٹری کے بہترین فرنٹ کیمرے سے آراستہ V21e،اپنے دلکش ڈیزائن، پاورفل ہارڈ ویئر او ر سافٹ ویئر کی وجہ سے صارفین کے لائف سٹائل کو اور بھی بہتر بنا دے گا۔‘‘صاف تصاویر، رات میں بہترین فوٹوگرافی اور 4K کوالٹی کی الٹراسٹیبل ویڈیوز بنا نے کے لیے ویوو V21e میں بہترین فرنٹ کیمرہ ہارڈ ویئر کے علاوہ جدید ترین سافٹ ویئر اور آٹو فوکس فیچرز بھی موجود ہیں۔ اس کا طاقتور 44 میگا پکسل آئی آٹو فوکسf/2.0 کے ساتھ مل کرکم روشنی میں بھی بہترین فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ AI نائٹ پوٹریٹ، ملٹی فریم نوائز ریڈکشن الگو رتھم اور ہائی۔ڈیفینیشن ٹیکنالوجی صارفین کے لیے کلییر نائٹ فوٹوگرافی کو اور بھی آسان بنا دیتی ہے۔ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا بہترین تال میل، سپرنائٹ سیلفی فیچرز، ملٹی لیول ایکسپوژرز اور اعلیٰ معیار کے امیج فریمز جیسی خصوصیات اس سمارٹ فون سے رات میں محفوظ کیے گئے مناظر کی برایٹنس بڑھا کر انہیں سحر انگیز تصاویر میں بدل دیتی ہیں۔ V21e میں موجود ڈوئیل۔وِیو ویڈیو، سلو۔مو سیلفی ویڈیو، 4K سیلفی ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے جدید ترین فیچرز صارفین کے لیے فرنٹ کیمرہ کے استعمال اور بھی پر لطف بنادیتے ہیں۔مزید برآں اس سمارٹ فون میں بہترین امیج کوالٹی کے لیے 64 میگاپکسل نائٹ کیمرہ موجود ہے جسے سیکنڈری کیمروں کا سیٹ سپورٹ کرتا ہے تاکہ میکرو فوٹو گرافی، وائیڈ اینگل اور دیگر مشکل زاویوں سے فوٹوگرافی کو آسان بنایا جا سکے۔ اس کیمرہ سسٹم سے کھینچی گئی تصاویر کو اور بھی یادگار بنا نے کے لیے اس کے ر یئر کیمرہ کو  سپرنائٹ موڈ، سٹائلش نائٹ فلٹرز، آرٹ پوٹریٹ ویڈیو، الٹرا سٹیبل ویڈیو جیسے فیچرز سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔ مذکو رہ بالا فیچرز مل کر ویووV21e کو وی-لوگنگ کے لیے ایک مثالی سمارٹ فون بنا دیتے ہیں- یہ ایک ایسا سمارٹ فون  ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی زندگی کے حسین اور یادگار لمحات کو بہترین انداز میں محفوظ کر کے ا پنے دوستوں اور فیملی سے شیئر کر سکتے ہیں۔V سیریز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، V21eبھی ڈیزائن اور دلکشی کے حوا لے سے ایک گیم چینجر ہے۔ یہ ڈیوائس محض 7.38 ملی میٹر کے  الٹرا سلم اے-جی ڈیزائن اور منفرد رنگوں کی سکیمز میں دستیاب ہے۔ ویوو V21eکی 33W فلیش چارج ٹیکنالوجی اسے منٹوں میں چارج کر دیتی ہے تاکہ صارفین اپنے سمارٹ فون کو دیر تک بلاتعطل استعمال کر سکیں۔ویوو کا نیا  V21eاس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں ’’رومن بلیک‘‘اور ”ڈائمنڈ فلیئر” میں    45,999 روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button