بالی ووڈبھارتپاکستانپشاور

دلیپ کمارعاجز،پروقاراوربہترین شخصیت کےمالک تھے،صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی


ویب ڈیسک (اسلام آباد)یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان سے بھی ان کے اہلخانہ کیساتھ اظہار افسوس اور تعزیت کی جا رہی ہے۔

پاکستان کےصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےعظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال اظہار افسوس کیا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہسینیٹر فیصل جاوید نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ حقیقت میں ایک بڑے اداکار اور انسانیت نواز تھے۔اللہ پاک یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے درجات بلند فرمائیں، ان کے انداز اداکاری نے نسلوں تک اس فن سے وابستہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ دلیپ کمار کئی سماجی اور خیراتی سرگرمیوں کا بھی حصہ رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار نے اپنی صلاحیتوں سے برصغیر اوردنیا کے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کرکٹرشاہد آفریدی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کی۔شاہد آفریدی نے کہا دلیپ کمار کا انتقال پشاور سے ممبئی تک تمام پرستاروں کے لیے بڑا نقصان ہے۔ دلیپ کمار ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

گلوکارعلی ظفر نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ کااظہار ہوا۔ وہ ایک انتہائی نفیس اور بہترین انسان تھے۔ ہر سطر جو دلیپ کمار نے بولی، اس پر ابواب تحریر کیے جاسکتے ہیں۔ دلیپ کمار کے انتقال سے ایک ایسے دور کا اختتام ہوا جو لازوال رہے گا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button