بالی ووڈبھارتپاکستانشوبز

عامر اور کرن کو شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے: رام گوپال ورما

بھارت شوبز انڈسٹری کے معروف فلمساز رام گوپال نے اداکار عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بارے میں کہا کہ دونوں کو اب جشن منانا چاہیئے۔

رام گوپال روما نے ٹویٹر پر عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

رام گوپال ورما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ “میری خواہش ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی زندگی مزید رنگین اور خوشگوار ہوجائے۔”

انہوں نے کہا کہ “میرا یقین یہ ہے کہ انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے، طلاقیں علم و دانش کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ شادیاں جہالت اور حماقتوں سے ہوتی ہیں”۔

رام گوپال ورما نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں عامر خان اور کرن راؤ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے کی بھلائی کے لیے کر رہے ہیں۔”

بھارتی فلمساز نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ آئندہ آنے والے وقت کے لیے بھی مفید ہوگا، آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے کی وجوہات صرف آپ دونوں ہی بہتر جانتے ہیں۔”

واضع رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان اور ان کی اہلیہ کا باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان

آراء:
2

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button