افغانستانامریکہپاکستانپشاوریورپ

افغانستان میں طالبان کا امریکی فورسز کے ساز و سامان اور گولہ بارود پر قبضہ

افغانستان میں طالبان نے امریکی فورسز کے چھوڑے گئے ساز و سامان اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا۔

طالبان نے امریکی افواج کی واپسی کے بعد چھوڑی گئی فورسز کی گاڑیوں اور بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی کچھ تصاویر سامنے آنے کے بعد کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 700 فوجی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے جنہیں اب طالبان اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کریں گے۔

طالبان کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ انہوں نے افغان فورسز کے بھی متعدد ہتھیار قبضے میں لے رکھے ہیں۔

30 جون تک کی جانیوالی تحقیقات میں یہ شواہد سامنے آئے کہ طالبان نے 715 عام گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا ہے جب کہ اس کے علاوہ بھی متعدد سازو سامان اور گولہ بارود قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی طالبان نے فی الحال کوئی تصاویر یا ویڈیوز جاری نہیں کی ہیں۔

اس حوالے سے طالبان کی مشتبہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ افغان طالبان ٹرکوں، توپوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

امریکی اور اتحاد افواج کے انخلا کے نتیجے میں گزشتہ روز امریکی فوج نے بگرام ائیربیس کو 20 سال بعد خالی کیا ہے جو اب باضابطہ افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق بگرام ائیربیس القاعدہ کے خلاف امریکی جنگ کا مرکز تھا۔


YT چینل کو سبسکرائب کریں

گوگل ایپ اسٹور پر ایسی ٹی وی اینڈروئیڈ ایپ انسٹال کریں

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button