اسلام آباد: افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے سفارتکاروں کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفارتکاروں کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی آریانہ ائیرلائن کی پروازیں کابل سےاسلام آباد کےدرمیان آپریٹ ہونگی۔ تاہم پاکستان سول ایو ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کےدوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے یہ بڑا اقدام ہوگا۔