امریکہبین الاقوامیپاکستانتارکین وطن

بروکلین میلہ آٹھ اگست کو ہوگا، عزیز بٹ

مرچنٹس ایسوسی ایشن کو بروکلین میلہ کے آٹھ اگست میں انعقاد کا پرمٹ جاری ہو گیا ہے، کمیونٹی ارکان سے کہا کہ وہ بڑھ چڑھ کر میلے میں شریک ہوں

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ نے کہا ہے کہ اس سال بروکلین میلہ آٹھ اگست کو ہوگا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی روایتی جوش و خروش کے ساتھ وطن عزیز پاکستان کا یوم آزادی منائے گی تاہم کورونا وبا کے دوران کمیونٹی کے بچھڑ جانے والے ارکان کی یاد میں اس سال میلے کو سادگی سے منایا جائیگا۔عزیز بٹ نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں ماہ محرم شروع ہونے سے پہلے میلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کو بروکلین میلہ کے آٹھ اگست میں انعقاد کا پرمٹ جاری ہو گیا ہے۔انہوں نے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ وہ بڑھ چڑھ کر میلے میں شریک ہوں ۔

بروکلین میلہ 2021

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں