عراق میں یکم جولائی کو درجہ حرارت 51 اعشاریہ 6 ڈگری اور ایران میں 51 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جون میں مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودیہ عرب میں 50 ڈگری سے زائد ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ عموماً خلیجی ممالک میں موسم گرما میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے۔ لیکن اس سال گرمی نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ دنیا کے گرم ترین مقامات کے نقشے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال دنیا کے ہر ملک میں درجہ حرارت نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ کم از کم 23 ممالک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔
دنیا میں آفیشلی سب سے زیادہ درجہ حرارت 1913 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ 56 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ افریقا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 55 سینٹی گریڈ 1931 میں تیونس کے شہر کیبیلی میں ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ایشیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ 2017 میں ایران میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔