افغانستانامریکہپاک آرمیپاکستانکشمیر

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شہبازشریف نے بڑا بیان جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ جامع اور اچھی تھی تاہم اجلاس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے دوران اپنے چیمبر میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سوال وجواب کا سیشن ہوا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ہمارے سوالات کے جواب دیئے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ بہت سے ایشوز پر بریفنگ دی گئی، آج خارجہ پالیسی اور داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی،  کشمیر اور افغانستان کی صورتحال سمیت موجودہ صورتحال پر دی جانے والی بریفنگ اطمینان بخش ہے۔

مذیدپڑھیں: عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے لیا

صحافی کی جانب قائد حزب اختلاف سے سوال کیا گیا کہ امریکا کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے جاری بیان پر آپ کیا کہیں گے جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ وہ تو آپ کو پتہ ہے، وزیراعظم کے اجلاس میں نہ آنے سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

آراء:
6

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button