– آواز ڈیسک –
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کےنائب صدر اور پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور صوبائی صدر ہمایوں خان سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ساجد حسین طوری نے ہمایوں خان کو پیپلزپارٹی کی ڈسٹرکٹ وائز تنظیم سازی پر اعتماد میں لیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اب ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی کو منظم کیا جائے اور کل سے قبائلی اضلاع میں پارٹی فعالیت کا آغاز کیا جائے گا، باقاعدہ طور پر کل تین ڈسٹرکس کی میٹنگ بلائی گئی ہے اور اس کے بعد پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ان اضلاع کے دورے کئے جائیں گے۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.