امریکہبین الاقوامیتارکین وطن

کینیڈا، گرمی اچانک بڑھنے سے برٹش کولمبیا میں 233 ہلاک

اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہو گیا، پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، اچانک اور غیر معمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ شدید گرمی سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے جبکہ گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیرمتوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار تھے۔ ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button