بین الاقوامیتارکین وطنسعودی عرب

یمنی فورسز کا بدر 1 نامی 2 بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے دوفوجی اڈوں پر حملہ

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے  سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودیہ کے دوفوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحن الجن اور تیسرے عسکری علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو  بدر ایک نامی 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے جس کے نتیجے میں کئي درجن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمیوں میں کئی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانا اور تباہ کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button