بھارتبین الاقوامیپاک بھارتپاکستان

دھوپ کی دیوارپرپابندی کامطالبہ کرنےوالے تعریفیں کرنےلگے

تصویر: زی 5/یوٹیوب

سجل علی اوراحد رضامیر کی سرحد پارسے ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ دھوپ کی دیوار’ کو ریلیز کے بعد بیحد پسند کیا جارہا ہے، اس سے قبل ٹریلر دیکھنے کے بعد سیریز پرپابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

معروف ڈرامہ و ناول نگارعمیرہ احمد کی لکھی گئی یہ ویب سیریز گزشتہ روز 25 جون کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیزکی گئی۔

سیریز میں حقیقی زندگی کا یہ جوڑا سارہ اور وشال نامی 2 ایسے نوجوانوں کا کردارادا کررہا ہے جو سرحدوں کے لحاظ سے الگ اپنے والد کو کھونے کے غم کے حوالے سے ایک ہیں۔ دونوں کے والد انڈیا اور پاکستان کے فوجی ہیں جو سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران مارے جاتے ہیں۔ کہانی ان دونوں کی لو اسٹوری اور پاک بھارت کشیدگی کے درمیان گھومتی ہے۔

ویب سیریز ‘ دھوپ کی دیوار’ پرپابندی کا مطالبہ کیوں؟

پریمیئرکے فورا بعد ہی پاکستان اوربھارت کے ناظرین نے یکساں پسندیدگی ظاہرکرتے ہوئے ہر کردار کو سراہا، سیریز میں سجل اور احد کے علاوہ حقیقی زندگی کی ایک اورجوڑی سینیئرآرٹسٹ منظرصہبائی اورثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔ دیگر کاسٹ میں سمعیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، رضا طالش اور زیب رحمٰن شامل ہیں۔

شادی کے بعد سے یہ سجل اوراحد کا پہلا پروجیکٹ ہے، زی 5 پر ‘ دھوپ کی دیوار ‘ ہر جمعے کو دکھائی جائے گی۔

دھوپ کی دیوار کو دلوں کو چھوتا او ایس ٹی ‘ جدائیاں کیوں ‘ ریلیز

ویب سیریز کی آخری اقساط اگست میں جشن آزادی والے ہفتے کے اختتام پر نشرکی جائیں گی۔

اس سے قبل 14 جون کو ٹریلرریلیزہونے کے بعد سیریزپر پابندی عائد کیے جانے مطالبہ سامنے آیا تھا، بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامے کی مصنفہ عمیرہ احمد پر بھی غداری اور ملک دشمنی کا الزام عائد کیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کی تھی کہ ڈرامے کی کہانی آئی ایس پی آر سے منظور شدہ ہے۔

بین الاقوامی سطح پرنشرکیے جانے کے بعد ‘ دھوپ کی دیوار’ کو پاکستان میں بھی دکھایا جائے گا۔


مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button