افغانستانامریکہبھارتپاکستانپشاورکراچیکوئٹہکورونا وائرس

پاکستان میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا

نیوز آؤٹ لک_ورڈو ورژن

جمعہ 25جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے فائنل میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 47رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

افغان صدر حامد کرزئی دو روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ امريکی صدر جوبائيڈن سمیت کانگریس اور سینیٹ ممبران سے بھی ملاقات کرینگے۔

ملک ميں کرونا سے مزيد 44 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات 22ہزار 152 ہوگئيں۔ اين سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 924 ٹيسٹ کئے گئے جبکہ ایک ہزار 52 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کيسز کی شرح 2.29 فيصد رہی۔

پاکستان میں بجلی کا بحران زور پکڑنے لگا، تربیلا ڈیم سے مزید ایک ہزار 700میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ ٹرمینل کی مرمت کے باعث پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کام کر گئی، حکومت نےعہدیداروں کو آج مذاکرات کےلیے بلالیا۔ ادھر کراچی میں پیٹرول پمپس پر فلنگ جاری لیکن رش بڑھ گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت ميں لیاری گینگسٹر عزیربلوچ نےاقبالی بیان میں اہم انکشافات کرديئےہیں۔ عزیر بلوچ نے بیان دیا ہے کہ سال 2003 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی اور سال 2008 ميں جیل میں پیپلزپارٹی رہنما فیصل رضا عابدی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے قیدیوں کا ذمہ داربنایا۔


مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button