پاکستاندینیات

متحدہ علماءبورڈ میں غیر مساوی نمائندگی ،خدشات دور نہ ہوئے تو یکم جولائی سے پنجاب بھر میں علماء کرام سڑکوں پہ ہونگے، علامہ اقتدار نقوی

– آواز ڈیسک –

وحدت نیوز(ملتان ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر اداروں میں اہل تشیع علماء اور اکابرین کی غیرمساوی نمائندگی سوالیہ نشان ہے، حکومتی اداروں میں مسلکی بنیاد پر برابری کی سطح پر نمائندگی ہونی چاہیے، حکومتی اداروں میں مناسب نمائندگی نہ ہونے پر اہل تشیع علماء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے خدشات دور نہ ہوئے تو یکم جولائی سے پنجاب بھر میں علماء کرام سڑکوں پہ ہونگے۔ ہم پاکستان کو ایک پرامن اور معتدل ریاست بنانا چاہتے ہیں. مذہبی رواداری اور اتحاد امت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ لیکن اپنے عقائد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی برابری کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں، اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے کہ و ہ اس حساس مسئلے پہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں ۔ ہم اپنے آئینی ، قانونی  و جمہوری حقوق کے لئے ہر قسم کی آئینی و قانونی پر امن جدو جہد کے لئے آمادہ ہیں۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں