– کالم و مضامین –
عاطف بخاری نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک بیان میں عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔ نئے چیئرمین کی دوڑ میں 2 سابقہ چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف کے نام زیر غور ہیں۔
ہارون شریف ستمبر 2018ء اور زبیر گیلانی جو 2019ء میں بطور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں .
آواز جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں.