انصافپاکستانکشمیرگلگت بلتستان

(ن)لیگ کو دھچکا! اہم رہنماء پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اپنی جماعت مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں