پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ پناہ گزینوں کی صحت کے نظاموں، تعلیم اور کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ظلم و زیادتیوں سے بھاگ کر آنے والوں کو امید اور محفوظ جگہ فراہم کرنے کی خاطر امریکہ میں پناہ گزینوں کی نوآبادکاری کو بحال کیا جا رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ شمولیت والی دنیا سے لوگ اپنے دکھ بھلانے، سیکھنے اور زندگی میں ترقی کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔