– آواز ڈیسک –

شیعہ نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔
ایرانی فوج کے سربراہ نے امام علی (ع) یونیورسٹی میں نشان فداکاری کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ملک کی ترقی ، پیشرفت، قدرت اور قوت کا موجب بنےگی، اور انتخابات کا دن ایرانی عوام کی تقدیر بدلنے کا اہم دن ہے۔ میجر جنرل موسوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے امام علی یونیورسٹی کی کارکردگي پر اسے نشانہ فداکاری اور پرچم عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ہم ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی اور جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام علی یونیورسٹی کے ایک ہزار 184 شہداء ہم پر ناظر ہیںاور ہم شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.