بجٹبین الاقوامیتارکین وطنچینکراچیکوئٹہمعیشت

گندم، چاول، گنے کی پیداوار کیلئے چین سے مدد لینی پڑے گی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گندم، چاول، گنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا لیکن کپاس سے متعلق ہدف میں ناکامی ہوئی جس کی وجہ ناقص بیج تھا اور اس لیے چین سے مدد لیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ پر ہر طبقے نے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے کیونکہ حکومت نے بجٹ میں تمام توجہ معاشی گروتھ (نمو) پر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ڈیولپمنٹ پر زیادہ پیسہ خرچ ہوگا تو نتیجے میں شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی شرح نمو میں اضافے سے مہنگائی اور غربت میں کمی ہوگی جبکہ کورونا چیلنجز کے باوجود معیشت کی ریکوری کا آغاز ہوگا۔

علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ہماری توقع سے زیادہ اضافہ ہوا جس سے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا شامل ہے، پورے سال سب سے بڑا چیلنج مہنگائی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام صارف کی قوت خرید میں اضافہ کریں تاکہ اگر کچھ چیزیں مہنگی بھی ہیں تو خرید سکے، فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فی کس آمدنی میں 13 سو ڈالر تھی اب وہ 15 سو ڈالر ہورہی ہے یعنی اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں ٹھہراؤ لانے کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں جو انتظامی کنٹرول اور یوٹیلیٹی اسٹور کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر بہت دباؤ تھا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرکے قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا ہے اور روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، چمن اور کراچی ہائی وے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post گندم، چاول، گنے کی پیداوار کیلئے چین سے مدد لینی پڑے گی، وزیر خارجہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں