امریکہایرانحقوقدینیات

بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر نہ چلنے

– آواز ڈیسک –

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے موثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانے کی کوشش کرے۔

جمعے کی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب امریکہ نے اقتصادی دہشت گردی میں توسیع کردی ہے، پابندیوں کی  فہرست سے بعض ناموں کو خارج کرنے کا نہ تو ایٹمی معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات سے کوئی تعلق  ہے نہ ہی اس میں نیک نیتی کا پیغام دکھائی دیتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدر بائیڈن کو ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے موثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانا چاہیے۔

بائیڈن انتظامیہ کا دعوی ہے کہ وہ ویانا میں جاری مذاکرات کے ذریعے، ایٹمی معاہدے میں واپسی کا راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔

موجود ہ امریکی حکومت، زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوجانے کا کھل کا اعتراف کرچکی ہے تاہم ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیے لازمی اقدامات کی انجام دہی سے گریزاں ہے۔

http://www.taghribnews.com/vdccsmqpp2bqxp8.c7a2.html

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں