پاکستانحقوقکراچی

چائلد لیبر ڈے،موٹروے پولیس کا ٹھیڑھی بائی پاس پر واک کا انعقاد

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کی جانب سے چائلڈ لیبر ڈے (بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے ٹھیڑھی بائی پاس پر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، بچوں اور موٹر وے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے سید کلیم ا مام، ڈی آئی جی موٹر وے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر ٹھیڑی بائی پاس پر واک کا انعقاد کیا گیا، واک کا مقصد بچوں سے جبری مشقت اور معاشرے میں ان سے ظلم و زیادتی کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے سمیت ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا تھا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر خالد محمود نواز، ڈی ایس پی کرم آباد طارق عباسی، اسٹاف افسرسبط حسنین اور موبائل ایجوکیشن افسران نے شرکاء کو آج کے دن کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر وے پولیس بچوں پر ظلم و زیادتی اور جبری مشقت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کررہی ہے، تاکہ پوری دنیا میں بچوں پر ظلم و زیادتی اور جبری مشقت کے حوالے سے دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ موٹر وے پولیس روڈ حادثات میں کمی کے حوالے اور اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ ساتھ بچوں پر ظلم و زیادتی کے خلاف اپنا کردار ادا کررہی ہے، ظلم و زیادتی کا شکار اکثر بچے اپنے گھروں سے بھاگ جاتے ہیں، جو کہ اکثر اوقات نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر افسران کو مل جاتے ہیں اور موٹر وے پولیس کی جانب سے باحفاظت ان کے والدین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے سمیت بچوں کو چھوٹے موٹے تحائف دے کر ان کی دل جوئی کرکے والدین کے حوالے کیا جاتا ہے۔ تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں تاکہ ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جبکہ سول سوسائیٹی نے موٹر وے پولیس کی چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے پروگرام منعقد کرانے پر موٹر وے پولیس کی تعریف بھی کی۔ روڈ سیفٹی کے حوالے سے عام لوگوں مں شعور اجاگرنے کے لئے واک میں بچوں نے قطبوں کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے عوام کو آگاہی فراہم کی۔ واک کے اختتام پر شرکاء اور بچوں میں موٹر وے پولیس کی جانب سے پانی اور مشروبات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں