
ایک سرمایہ کار خاتون 2019 کی سلیکٹ یو ایس اے سرمایہ کاری کی کانفرنس میں سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات پیش کر رہی ہیں۔ (@ Risdon Photography)
امریکہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور اپنے بین الاقوامی شراکت کاروں کے ہمراہ، عالمی معاشی ترقی کو تیز تر کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ 7 سے 11 جون تک ہونے والی 2021 کی سلیکٹ یو ایس انویسٹمنٹ سمٹ (سرمایہ کاری کی چوٹی کانفرنس) میں دکھایا جائے گا کہ یہ کام کس طرح کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کانفرنس دنیا بھر کے کاروباری نظامت کاروں کو امریکی شراکت کاروں کے ساتھ اہم کاروباری رابطے بنانے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔۔
امریکی محکمہ تجارت کی میزبانی میں ہونے والی یہ ورچوئل کانفرنس بیسیوں ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا کو امریکہ کی 50 سے زیادہ ریاستوں اور علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ ملانے کا ذریعہ بنے گی۔ باہم مل کر وہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع، بین الاقوامی تجارت اور معاشی ترقی کے مواقعوں کا جائزہ لیں گے۔
8 جون کو صدر بائیڈن اور وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ریکارڈ شدہ تاثرات پیش کیے جائیں گے۔
سلیکٹ یو ایس اے سرمایہ کاری کی آخری کانفرنس 2019 میں واشنگٹن میں منعقد ہوئی تھی اور اس میں 79 غیر ملکی منڈیوں اور 49 امریکی ریاستوں اور علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے 3,100 سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔
خواہ یہ کانفرنس واشنگٹن میں ہو یا کووڈ-19 وبائی بیماری کیوجہ سے اس سال ورچوئل شکل میں ہو، اس میں مندرجہ ذیل قسم کے افراد اور ادارے شرکت کرتے ہیں:-
- مصدقہ اور معتبر بین الاقوامی سرمایہ کار۔
- غیرملکی حکومتوں کے عہدیدار۔
- معاشی ترقی کی امریکی تنظیمیں۔
- ریاستی اور مقامی حکومتوں کے عہدیدار۔
- پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے۔
- کاروباری انجمنیں۔
2021ء کی کانفرنس کے موقع پر ٹیکساس کی ترقیاتی کونسل کی کیرولائن راؤلی نے کہا، “امریکی محکمہ تجارت کی سرمایہ کاری کی کانفرنس امریکہ میں مختلف شہروں اور ریاستوں کے بارے میں جاننے کا ایک شاندار اور موثر ذریعہ ہے۔ سلیکٹ یو ایس اے کانفرنس، بین الاقوامی شرکا کوانفرادی سطح پر ریاستی اور مقامی (سطح پر) معاشی ترقی کے عہدیداروں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔”
اس سال ورچوئل پلیٹ فارم سے شرکا پہلے کی نسبت زائد روابط بنا سکیں گے۔
ایک سو سے زائد اجلاسوں میں ہر ٹائم زون میں موجود کاروباری افراد اور حکومتی عہدیدار سرمایہ کاری کے رجحانات کے ماہرین کے ساتھ رابطے کر سکتے ہیں، تجارت کے خصوصی شعبوں کی ورکشاپوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور جدت طرازی اور افرادی قوت کی ترقی کے جدید ترین رجحانات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
ریاستی گورنروں سمیت امریکی حکومت کے اعلی سطحی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد اس کانفرنس میں شریک ہو گی اور پورے امریکہ اور دنیا کے طول و عرض میں معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سینکڑوں بین الاقوامی کاروباری سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرے گی۔
# سلیکٹ یو ایس ایمٹ سمٹ ویڈیو سیریز میں روڈ میں پورٹو ریکو کی خصوصیات ہیں! . from سنو ٹویٹ ایمبیڈ کریں کے ٹویٹ ایمبیڈ کریں اس انٹرویو میں اور شرکت کرنے کے فوائد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں # سلیکٹ یو ایس ایمٹ. ٹن ان 👉 https://t.co/Q5DitCnMwu pic.twitter.com/SDylXzxRFR
– سلیکٹ یو ایس اے (@ سلیکس یو ایس اے) 20 مئی 2021
2015ء میں اس کے آغاز کے بعد سے اس کانفرنس کے ذریعے 84 ارب ڈالر مالیت کے پراجیکٹ وجود میں آ چکے ہیں۔
مساوی مواقع کی بنیاد پر بین الاقوامی معاشی ترقی کو تیز تر کرنا امریکہ کی اولین ترجیح ہے بالخصوص ایسے حالات میں جب دنیا کی نظریں موجودہ وبائی بیماری کے بعد معیشت کی بحالی پر لگی ہوئی ہیں۔
اس کانفرنس سے قبل امریکہ کی وزیر تجارت، جینا ریمونڈو نے کہا، “چونکہ کووڈ-19 وبائی بیماری کے بعد عالمی معیشت بحال ہوتی جا رہی ہے، اس لیے یہاں امریکہ میں سرمایہ کاریوں سے ہماری معاشی بحالی کو تحرک دینے میں مدد ملے گی۔ ہمارے پاس کاروباروں کو ترقی کرنے اور مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے وسائل اور نظریات ہیں اور میں اپنے سرکاری اور نجی شعبے کے بڑے بڑے لیڈروں کے ساتھ ساتھ اِن (وسائل اور نظریات) کو آپ کے سامنے پیش کرنے کی منتظر ہوں۔”
دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار، کاروبار، انجمنیں اور دیگر کو اپنے ملک میں امریکہ کے سفارت خانے سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اِن میں سے بہت سے مستقبل کی کانفرنسوں کے لیے شرکا منتخب کر رہے ہیں۔ سب لوگ باہمی طور پر فائدہ مند معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔