اسرائیلامریکہایرانبین الاقوامیتارکین وطندفاع

امریکہ کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی طرف سے اسرائيل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ اوسٹن کے ساتھ ملاقات میں واشنگٹن اور تل ابیب کو درپیش مشترکہ چیلنجوں بالخصوص ایران کے حوالے سے بات چیت کی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا ، جبکہ اسراغيل کے پاس خود سیکڑوں جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران میں لائیڈ اوسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع کو یقین دلایا  کہ امریکہ علاقائی خطرات کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔اوسٹن نے کہا کہ میں امریکی انتظامیہ اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی منفرد عسکری برتری برقرار رکھنے اور علاقائی خطرات کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کی قدرت کو یقینی بنانے پر کاربند ہیں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button