پاکستانسعودی عرب

رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی – Human Rights News Worldwide- News Agency- Urdu Service

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ مملکت میں رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہے، ایسی گاڑیاں خواہ نوادرات میں ہی کیوں نہ شامل ہوں انہیں درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویب نیوز ’عاجل‘ نے محکمہ کسٹم کی جانب سے ایک شہری کے استفسار پرکہا کہ قانون کے مطابق وہ گاڑیاں جن کی ڈرائیونگ سیٹ دائیں جانب ہوتی ہے انہیں مملکت میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں۔اس حوالے سے سوال میں کہا گیا تھا کہ ایسی پرانی گاڑی جو کہ نوادرات میں شامل ہے مگر اس کی ڈرائیونگ سیٹ دائیں جانب سے امپورٹ کرنے کی اجازت ہے؟واضح رہے گاڑیوں کی درآمد کرنے کے قواعد کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے سال 2016 تک کی گاڑیوں کودرآمد کرنے کی اجازت ہے جوکہ مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button