پاکستانصحتکراچی

عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، ڈی سی کورنگی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا ہے کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے مضر صحت اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں کورنگی کی ضلعی انتظامیہ اس طرح کے گھناؤنے کام کرنے والوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائیوں کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔علاوہ ازیں ترجمان کورنگی نے اس موقع پر بتا یا کی گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر کورنگی امتیاز منگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اطلاع پر پی اینڈ ٹی کالونی میں جعلی آئل و گھی کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ اس کمپنی میں بڑی تعداد میں گندگی اور مضر صحت کیمیکل سے جعلی آئل و گھی مختلف برانڈ کے نام سے تیا رکر کے مارکیٹوں میں فروخت کیا جارہا ہے جو انسانی صحت کے لئے نہایت مضر ہے چھاپے کے دوران فیکٹری میں شدید بد بو اور گندگی پھیلی ہوئی تھی فیکٹری میں ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی بھی کی جارہی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اس کو بند کرا دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button