بین الاقوامیتارکین وطنشامملائیشیا

ملائیشیا میں زیر زمین دو میٹرو ٹرینیں ٹکرانے سے 200 افراد زخمی

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں زیر زمین دو میٹرو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حکام  کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاور کے نزدیک گزشتہ شام میٹروٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ہی ٹریک پر موجود دونوں ٹرینوں کے مخالف سمت سے آنے پرتصادم ہوا۔حادثے کے وقت ایک ٹرین خالی جبکہ دوسری ٹرین میں 213 مسافر سوار تھے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button