پاک بھارتپاکستانڈپلومیٹک

بھارت سے واپسی پر انڈین سفارت کار کی بیگم کورونا ہمراہ لے آئیں

تمام 12 اہل کاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(فواد رضوان)بھارت سے پاکستان واپس آنے والے بھارتی سفارت کار کی اہلیہ میں کورونا مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق 22 مئی کو انڈین ہائی کمیشن کے 12 اہلکار کورونا کے ایس او پیز کے تحت واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے۔واپس آنے والے تمام اہلکاروں کے پاس کورونا پی سی آر منفی رپورٹس بھی تھیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے میڈیا کو بتایاکہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جب اہلکاروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے تو وہ بھی نیگیٹو آئے تاہم ایک اہلکار کی اہلیہ کا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا۔

این سی او سی نے اپنے طور طور پر کیسں کا جائزہ لیا اور تمام انڈین اہلکاروں کو بمع اہل خانہ اور ڈرائیور لازمی قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’انڈین ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔‘

خیال رہے کہ انڈیا اس وقت کورونا کی شدید لپیٹ میں ہے اور وہاں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button