– آواز ڈیسک –
تہران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے خاتمے، اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا جس میں مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینیوں اور استقامتی محاذ کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
فلسطینیوں کی کامیابی کے جشن کے پروگرام میں شعراء نے شعر پیش کئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے نتیجے میں 243 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.