اسرائیلاقوام متحدہامریکہایرانحقوقدینیات

ایران ہماری کامیابی میں شریک ہے/ ایران بیت المقدس میں ہمارے ساتھ ہوگا: زیاد النخالہ

– آواز ڈیسک –

غزہ: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینیوں کی موجودہ کامیابی میں شہید میجر جنرل سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینیوں کی کامیابی میں برابر کا شریک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اب اسرائيل کے چنگل سے اپنے آباء و اجداد کی سرزمین آزاد کرانے کا یقین ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگوں میں بارہ روزہ جنگ منفرد قسم کی جنگ تھی اس جنگ میں فلسطینیوں نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ زیاد النخالہ نے فلسطینیوں کو دفاعی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانے میں شہید راہ قدس شہید سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایرانی بھائی تمام میدانوں میں ہمارے ساتھ رہے ہیں اور آپ اس کامیابی میں بھی شریک ہیں اور آپ بیت المقدس کی آزادی میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا مشترکہ …

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button