پاکستان

مرغی کی قیمت میں اضافے پر پولڑی اسوسی ایشن کیا کہتی ہے؟

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ عتیق الرحمان عباسی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مرغی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، اس میں کسی فرد یا ایسوسی ایشن کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں پولٹری کے ریٹ کا بڑھنا محض رانی کھیت کی بیماری کا پولٹری فارمز پر حملہ آور ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت اتنا مہنگا کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 50 فیصد مرغیوں کی اموات صرف اس بیماری کی وجہ سے ہورہی ہے اور پولٹری فارمر نقصان کے بعد اپنا کام بند کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی لیبارٹریوں میں رانی کھیت کی اور دیگر بیماریوں کی ویکسین تیار کر کے پولٹری فارمرز کو سستے داموں فراہم کی جائے تاکہ بیماریوں پر کنٹرول کیا جاسکے۔

آراء:
10

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button