اسرائیلپاکستانسعودی عربصحتفلسطین

اسرائیل نے فلسطین پر زمینی آپریشن شروع کر دیا – Human Rights News Worldwide- News Agency- Urdu Service

غزہ (ایچ آر این ڈبلیو)‌ اسرائیل نے فلسطین پر فضائی جارحیت کے بعد زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ٹینکوں اور بھاری اسلحہ سے غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کی وجہ سے سینکڑوں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔ان میں 31 بچے شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شہری علاقوں پر بمباری سے 600 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرقی اور شمالی حصے میں متعدد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
دریں اثناء اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوج بھی اکٹھا کرنا شروع کردی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل غزہ میں حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں