ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)جامع مسجد منہاج القرآن شریف پوری میں ختم قرآن مجید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاویداختر انصاری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری الہامی کتا ب میں تمام امراض کیلئے شفاء رکھ دی ہے۔آج پوری دنیا کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہے اگر عوام کرونا وائرس جیسی موذی وباء سے نجات چاہتی ہے تو اسے قرآن مجید سے رجوع کرنا چاہیے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو کتاب الشفاء کے طور پر بھی نازل کیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کورکمیٹی کے ممبر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت کا تعلق قرآن اورصاحب قرآن سے جوڑنے کی تحریک ہے۔قرآن مجید سے رہنمائی اورہدایت لینے کیلئے صاحب قرآن سے نسبت ضروری ہے۔صاحب قرآن سے تعلق کے بغیر قرآن سے تعلق بھی مفید نہیں ہوسکتا۔نوجوان سکالر علامہ صاحبزادہ حسان سجاد قادری نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں گنہگاروں پر ابر کرم بن کر برستی ہیں۔اورپھر ماہ صیام میں لیلۃ القدر جیسی مقدس راتیں مسلمانوں پر اللہ کا خاص احسان ہیں۔اللہ تعالیٰ نے لیلۃ القدر کی فضیلت ہزار مہینوں سے زیادہ رکھ کر اپنے پیارے نبی کی امت کیلئے بخشش کا سامان کیا ہے۔تقریب سے سجاد نقشبندی،سید حسنین شاہ بخاری اورعلامہ غلام نصیر چشتی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نماز تراویح میں ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے والے قراء حضرات اوردیگر مہمانوں کی دستار بندی بھی کی گئی۔تقریب میں ڈاکٹر امتیاز،حاجی منظورقریشی،حافظ حامد جامی،حافظ فیضان فرید صابری،حاجی خلیل جاویدانصاری،فرحان علی قادری،محمد جاوید قادری،میاں بشیراحمد،صاحبزادہ علی رضا قادری،حامد علی،آصف مصطفوی،عمر سجاد،ڈاکٹر مقبول صابری،وقاص انصاری،عثمان سجاد ودیگر نے شرکت کی۔
اگلی خبر پڑھیے
پاکستان
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
4 ستمبر, 2022
عائشہ قاضی: پاکستان میں ’فلیگ فٹ بال‘ کی پہلی تربیت یافتہ کوچ
4 ستمبر, 2022
اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع، 47 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی
4 ستمبر, 2022
بلوچستان ، آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع – روزنامہ آزادی
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close