تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جینیفر اینسٹن نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی ہے جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب بہت زیادہ اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ ہم انتہائی خوش نصیب ہیں کہ ہمارے لئے امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے ہر جگہ ایسا نہیں ہے۔
جینیفر اینسٹن نے مزید لکھا ہم جانتے ہیں کہ ہماری صحت دیگر سب کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ ان لوگوں کا سوچیں جن کے پاس ویکسین لگوانے کا موقع نہیں اور اسکی وجہ سے وہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو گلے نہیں لگا سکتے، اداکارہ کی پوسٹ کو 2.4 ملین سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور ساتھ ہی انہیں ہزاروں کمنٹس بھی لکھے۔ واضح رہے کہ جینیفر اینسٹن نے حال ہی میں بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر لوگوں سے مدد کی درخواست بھی کی تھی۔
مذیدپڑھیں: اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصویر مداحوں میں مقبول ہو گئی
آراء:
86